Talaq. URGENT PLEASE

25 Apr 2023 Ref-No#: 5364

Agar biwi apne shohar se kahe ke mai ap se seperation chahti hoon or shohar kahe ‘same but our kids want both parents’ kya talaq ho Jae ge.jab apne shohar se poocha unho ne kaha gussa mai kaha tha lekin ALLAH ki qasam talaq dene ki niyat se nahe kaha th. Phir mai ne poocha kya ap ne kabi bhi talaq ki niyat se koi b alfaz bole hain, he said meri niyat kabi bhi nahe thi bacho ki waja se. Like sometimes in anger he said Chor doon ga, ya dafa ho ya nikal jao. He took an oath. Phir mai unse kafi dair tak poochti rahe to unho agay se hans ke keh dia agar tum yehi bataein karti rahe to ghar se nikal doon ga or Hamza parre. I said aesa nahe kaheen aesa kehne se b ho sakti hy, sab mufti ka is baat pe ittefaq hy or uske baad mai ne iss baray mai koi baat nae ki. 2. Pichhli umar mai Muje pehle talaq ke masail ka pata nae tha ke aese alfaz se bhi talaq ho jati hy warna ussi waqt he pooch leti. Ab samaj aye hai to exact alfaz kisi bhi waqt ke yaad nae hain. Rehnumai karen please.

Answer

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

نکاح کا رشتہ ایک بہت مضبوط لیکن نازک رشتہ ہے ۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہونے کی وجہ سے اور معاشرے میں عفت کی حفاظت کی وجہ سے یہ ایک عبادت ہے۔ کوئی بھی رشتہ کمیوں کوتاہیوں سے خالی نہیں ہوتا ان کی کمیوں کوتاہیوں کو اللہ جل جلالہ کی رضا کے لئے برداشت کرنے پر اجر و ثواب کے وعدے ہیں۔ لہذا اللہ کی رضا کے لئے اجر عظیم کی توقع کے ساتھ ، بچوں کے لئے ایک مضبوط سائبان مہیاء کرنے کے لئے اپنی ہمت کے مطابق برداشت کیجئے ۔ دوسرا رشتوں کو بھی کام سمجھ کر ان کو خوبصورت بنانے کی محنت کرنا آج کی بڑی ضرورت ہے۔ جبکہ ہر کوئی اپنے حقوق کے لئے لڑ رہا ہے لیکن فرائض سے غفلت کر رہا ہے۔

جہاں تک آپ کے سوال کا جواب ہے ت

 1:

اگر الفاظ چاہتا/چاہتی ہوں، چھوڑ دیں/ دوں گا یا اسی طرح کے ہوں

جن سے صرف خواہش یا ارادہ معلوم ہو، ہو جانا یا کرنا معلوم نہ ہو تو تو طلاق نہیں ہوتی ۔

2: اگر کنایہ الفاظ سے طلاق دی جائے تو اس کے لئے طلاق کی نیت یا مطالبہ یا ذکر یا جھگڑا ہو  تو طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

بہتر ہوگا کہ آپ اپنے علاقے کے دار الافتاء کے ماہر طلاق  مفتیان سے رجوع فرمائیں تاکہ وہ آپ سے پوری معلومات حاصل کرکے آپ کے مسئلے کا صحیح شرعی حل بتا سکیں۔

واللہ اعلم باالصواب

 

  • Hidden
  • Hidden
  • Hidden